امریکہ اورافغان طالبان مزاکرات 18فروری کو اسلام آبا میں

اسلام آباد(نیٹ نیوز)امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور اسلام آبا د میں ہوگا

اس حوالے سے ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات 18 فروری سے اسلام آباد میں ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا جس میں وزیراعظم پاکستان سے پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات ہو گی۔

یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا جب کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ افغان طالبان اور افغان اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک دور روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی ہو چکا ہے۔

فریقین گزشتہ 17 برسوں سے جاری جنگ کے خاتمہ اور مستقل امن کے لیے راستہ نکالنے کے متلاشی ہیں۔

Comments are closed.