امام کعبہ ڈاکٹر عبدللہ عواد آج پاکستان آہیں گے
اسلام آباد(زمینی حقائق )امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجھنی آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں ، دورے کے دورا ن امام کعبہ صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
امام کعبہ پاکستان علماء کونسل کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں ،امام کعبہ پاکستان میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب اور دیگر مصروفیات کے علاوہ صدر مملکت ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ڈاکٹر عبداللہ عواد جمعہ کو فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گےہفتہ کو امام کعبہ سعودی سفارتخانہ کے زیر اہتمام علماء مشائخ سے ملاقاتیں کریں گے۔
امام کعبہ 14اپریل کو پیغام اسلام کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کریں ،اس کانفرنس میں صدرمملکت عارف علوی بھی شریک ہوں گے،امام کعبہ پاکستان علماء کونسل کے عشائیہ میں شریک ہوں گے۔
Comments are closed.