افسردہ ہوں ذہنی مریضہ نہیں، طنز کے نشتروں نے اذیت دی، میرا


کراچی( ویب ڈیسک) پاکستانی فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں ذہنی مریضہ نہیں ہوں لیکن مجھ پر لوگوں کے طنز اور مزاق اڑانے نے مجھے بہت اپ سیٹ کیا ہوا ہے۔

ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ میں نئے پراجیکٹس نہ ملنے پر افسردہ ضرور ہوں لیکن اس افسردگی اور بے چینی کو لے کر مینٹل قراردے دینا میرے لئے مزید اذیت کا باعث بناہے۔

انھوں نے بتا یاکہ میں امریکا کے ایک اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھی تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں تو میں کیا کروں؟

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہوں لیکن ذہنی طو پر بیمار نہیں تاہم منٹل ہونے کی خبروں نے کافی افسردہ کیاہے،لوگوں کو خیال رکھنا چایئے ایسی باتیں یا مزاق کرتے ہوئے۔

واضح رہے میرا کی والدہ ہی نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے پھر سسر نے پچاس ہزار کی گارنٹی پر اسپتال سے نکالنے کی خبریں دی تھیں۔

Comments are closed.