اسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے ہاتھو ں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی شکست


میر پور( ویب ڈیسک)بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں اسٹریلیا کو 23رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کردیا، اسٹریلین ٹیم 132رنز کا معمولی ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی، مچل مارش کے علاوہ کوئی کھلاڑی مزاحمت نہ کرسکا۔

بنگلہ دیش کے دورے پر آئی اسٹریلین ٹیم کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 132 رنز کے ہدف ملا تھا تاہم مہمان ٹیم 123پر آوٹ ہو گئی اور بنگلہ دیش کے خلاف پہلی شکست کاسامنا کیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہوم ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں صرف 131 رنز تک ہی محدود رکھا،بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 36 اور محمد نعیم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ 3 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ مچل اسٹارک نے 2 اور ایڈم زیمپا اور اینڈریو ٹائے نے ایک ایک وکٹ لی، تاہم اسٹریلیا کی ٹیم بھی ہدف کے حصول میں ناکام رہی۔

آسٹریلیا کے مچل مارش نے 45 رنز کی اننگز کے ساتھ بنگلہ دیشی بولرز کا مقابلہ کیا، تاہم ان کی اننگز کے تمام ہوتے ہی ہوم ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے، مچل مارش کے بعد ٹیل اینڈر مچل اسٹارک 14 رنز کے ساتھ دوسرے بہترین کھلاڑی تھے۔

بنگلہ دیشی بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو آخری اوور کی آخری گیند پر آل آؤٹ کرکے میچ 23 رنز سے جیت لیا، نسوم احمد نے 4، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمٰن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی،نسوم احمد مین آف دی میچ قرار پائے ۔

Comments are closed.