اسلام آباد یونائٹیڈ کی چمپئن ٹیم کی عمران خان سے ملاقات

فوٹو: ریلیز تحریک انصاف میڈیا سیل

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ تھری کی چمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی بنی گالہ میں سابق کپتا ن عمران خان سے ملاقات ۔

بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے فاتح کپتان مصباح الحق ، سعید اجمل اور ٹیم کے دیگر ارکان موجود تھے ، جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اور بابر اعوان بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

پاکستان کیلئے عالمی کپ جیتنے والے سابق کپتان عمران خان نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو پی ایس ایل تھری جیتنے پر مبارک باد دی اور سب کو شاباش دی

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے ٹیم کے بعض ارکان کے کھیل کی تعریف کی اور مزید بہتری لانے کیلئے مشورے بھی دیئے۔

Comments are closed.