اسد قیصر اسپیکرقومی اسمبلی، چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے اہم عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چوہدری سرور گورنر پنجاب ،پنجاب اسمبلی کے لیے اسپیکر چوہدری پرویز الہی ہوں گے مزید جانتے ہیں ۔

بنی گالہ میں عمران خان کی صدارت میں طویل مشاورتی بیٹھک ہوئی۔جس میں اہم عہدوں سے متعلق فیصلے ہوئے۔عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سے وزیراعظم کے عہدہ کے نامزدگی کے بعد محمود خان کو وزیر اعلی کے پی کے نامزد کیا۔

وفاق اور صوبہ پنجاب سے متعلق اہم نامزدگیاں بھی کر ڈالی ہیں۔تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے اہم عہدوں کے لیے طے کی گئی نامزدگیوں کااعلان کیا۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو آگاہ کیا عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب کے لیے تجربہ کار شخصیات کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہااسد قیصر قومی اسمبلی میں ہمارے سپیکر کے امیدوار ہونگیاسد قیصر نے گزشتہ پانچ برس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کو بہتر طور پر چلایا ہے ان کے پاس اسمبلی کو چلانے خاطر خواہ تجربہ ہے۔

چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے۔ شاہ مسلم لیگ نے چوہدری سرور کی بطور گورنر نامزدگی کی وجہ ان کا تجربہ بتایا ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الہی کو بھی پنجاب میں اہم عہدہ دیا گیا ہے۔

پرویز الہی کی خواہش کے مطابق انہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دیا گیا ہے۔ شا ہ محمود قریشی نے کہا 13 اگست کی رات آٹھ بجے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتوں کے ایم این ایزکو دعوت دی جائے گی۔

شاہ محمود نے کہا تعاون پر اخترمینگل،جام کمال اور ان کی پارٹیز کے شکر گزار ہیں سندھ سے پیر پگاڑا کی قیادت میں جی ڈی اینے حمایت کا اعادہ کیا ہیایم کیو ایم پاکستان نے بھی ہمارے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed.