ارکان قومی اسمبلی کی ٹیم کو صحافیوں نے 67رنز سے ہرا دیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ) برطانوی دورے کی تیاریوں میں مصروف پاکستان کی پارلیمانی ٹیم کو پریکٹس میچ میں شکست کا سامنا، صحافیوں کی ٹیم نے 67رنزسے ہرادیا۔

اسلام آباد کے شارلیمار کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے نمائشی کرکٹ میچ میں میڈیا الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔

میڈیا الیون کی جانب سے محسن علی 54 ، افضل جاوید 52 ، ہارون خورشید نے 15 رنز بنا کر نمایاں رہے،پارلیمنٹیرین الیون کی طرف سے مصطفی محمود ،قاسم سوری اور زین قریشی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

ارکان قومی اسمبلی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 95 رنز بنا سکی، مصطفی محمود 32 علی زاہد 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

میڈیا الیون کی جانب سے زین فاروق نے 3 ، افضل جاوید، قیصر بٹ، رضوان غلزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنی ٹیم کی پرفارمنس دیکھنے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی گرانڈ پہنچ گئے تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھو نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔

انھوں نے کہاکھیل کسی بھی ملک کی سفارتکاری ہوتی ہے وزیراعظم کو اعزاز ہے کہ انہوں نے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتا، برطانیہ کا ٹورنامنٹ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان میں ٹورنامنٹ آرگنائز کروانا چایتے ہیں۔اس سے دنیا میں میسج جائے گاکہ پاکستان پرامن ملک ہے ہم پاکستان کے تمام ایشوز پر ڈیبیٹ کروائیں گے۔

Comments are closed.