ارطغرل غازی‘ کے ہیرو اداکار انگین آلتان اچانک لاہور پہنچ گئے

فائل:فوٹو

لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت کے ریکارڈز توڑنے والے ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے ہیرو ترکش اداکار انگین آلتان اچانک لاہور پہنچ گئےہیں۔

انگین آلتان آج صبح لاہور پہنچے ان کی پاکستان آمد کے بارے میں اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’پاکستان اِن ترکی‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیاہے۔

ٹوئٹر پر اداکار انگین آلتان کی لاہور پہنچنے کی تصویر کے ساتھ ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ’ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔

ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان ارطغرل کو خوش آمدید کہتا ہے‘ اور ہیش ٹیگ ’دورہ پاکستان‘ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی تُرک اداکار انگین آلتان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں انگین آلتان کی پاکستان آمد سے متعلق اعلان کیا گیا تھا۔

جس میں انگین آلتان نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے اسٹار جاوید جیتن گُنیر بھی ماہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

Comments are closed.