آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر ویمن ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا

فوٹو: آئی سی سی

میلبورن(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے انڈیا کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں بار ویمن ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا.

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں19.1 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی ڈیپتی شرما نے سب سے زیادہ 33 رنز سکور کیے جبکہ ویدا کرشنا مورتی نے 19 رنز بنائے، سمریتی مندھانا نے 11، ہرمن پریت کور نے چار جبکہ تانیا بھاٹیا اور شفالی ورما نے دو، دو رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے میگن شٹ نے چار، جس جوناسن نے تین جب کہ  صوفی مولینکس، ڈے لیسا کیمنس اور نکولا کیری نے ایک ایک  وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے 39 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ انہوں نے سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

بیتھ مونی نے 54  گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگ لیننگ 16، ایشلے گارڈنر دو اور رچل ہینس نے چار رنز سکور کیے۔

انڈیا کی ڈیپتی شرما نے دو جبکہ پونم یادیو اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی یاد رہے کہ انڈیا کی ویمن ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی.

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت میگ لیننگ جبکہ انڈیا کی قیادت کے فرائض ہرمن پریت کور نے انجام دیے۔ آسٹریلین ویمن ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

Comments are closed.