آرمی چیف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ، صدر ،وزیراعظم ، چیف جسٹس کی شرکت

راولپنڈی(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی تقریب ولیمہ ،صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار بھی شریک ہوئے۔

آرمی ہاوٴس راولپنڈی میں ہونے والی تقریب ولیمہ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں قومی سیاستدانوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے خواجہ آصف، رانا تنویر، چوہدری نثار، اعتزازاحسن، خورشید شاہ، جہانگیر ترین، حاصل بزنجو، سینیٹر تنویر چوہدری نے شرکت کی۔

سابق کرکٹر شعیب اختر، گلوکار شہزاد رائے بھی سعد صدیق باجوہ کی ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔دعوت ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔

ولیمہ کی تقریب میں امریکا، افغانستان کے سفیروں اور برطانوی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی، تقریب میں سول و عسکری مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

Comments are closed.