آرمی چیف سے چینی فوج کے جنرل کی ملاقات، وفودکے مزاکرات


راولپنڈی( زمینی حقائق) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی فوج کے جنرل کی ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم معاملات زیر بحث آئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی اور بعد ازاں وفد کے ہمراہ مذاکرات کیے گئے۔

عسکری رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دفاعی تعاون بڑھانے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

معزز مہمان نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر سمیت ہر اہم معاملے پر تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف اور چینی جنرل کے درمیان وفود کی سطح پر میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں جبکہ پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں۔

Comments are closed.