آرمی چیف آج پینٹاگون میں امریکی عسکری حکام سے ملیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

فاہل فوٹو

واشنگٹن( نیٹ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ  ہائوس میں ملاقات ہوگی ۔

اس ملاقات  میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہونگے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق وائٹ ہائوس کی ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ پینٹاگون کا دورہ کریں گے اور وہاں قائم مقام امریکی سیکرٹری دفاع رچرڈ سپنسر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Comments are closed.