آئیڈیا کے انتخابی شیڈول کااعلان، 15دسمبر کو پولنگ ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آئیڈیا انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن (آئیڈیا)کے پہلے انتخابات 15دسمبر2018کو ہوں گے ا لیکشن کمیٹی نے اجلاس کے بعد انتخابی شیڈول کااعلان کردیا۔
گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں ،،آئیڈیا،، کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں پولنگ کی جگہ اور ووٹ پول کرنے کے مختلف طریقہ کار پر غور کیا اورلیکشن کمیٹی نے انتخابی شیڈول کو حتمی شکل دی۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 دسمبر کو حاصل 11دسمبر کی شام سات بجے تک جمع کرائے جائیں گے۔ 12دسمبر کودن ایک بجے تک اعتراضات جمع ہوں گے اور اسی شام 4بجے حتمی فہرست جاری کردی جائے گی ۔امیدواروں کی حتمی فہرست 12دسمبر کودفاتر میں آیزاں بھی ہو گی اور گروپ میں شیئر بھی کردی جائے گی۔
15دسمبر کو پولنگ نیشنل پریس کلب میں صبح دس بجے سے شام 8.00 بجے تک جاری رہے گی۔

صدر، 2نائب صدور، سیکرٹری جنرل، جائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں کیلئے ہر امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ مبلغ 2000/-روپے اور 5 گورننگ باڈی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ مبلغ 500/- روپے جمع کروانے ہوں گے۔

کاغذات نامزدگی ارکان الیکشن کمیٹی عامررضا صاحب اور مدثر عزیز صاحب کے پاس جمع کرائے جائیں۔
عامررضا صاحب ، سما ٹی وی:03213889900
مدثر عزیز صاحب، دنیا ٹی وی:03438889944

محبوب الرحمان تنولی
چیئرمین الیکشن کمیٹی۔
ممبران : دانش عزیز، مدثر عزیز، عامر رضا ، حمزہ رحمان، مسعود عبدالرحیم ،احمد سعید کاشف

Comments are closed.