تم چلے آو پہاڑوں کی قسم، علی ظفرکا ، سدپارہ ، کی یاد میں گانا


کراچی: نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں یاد کررہا ہے ایسے میں پاکستانی گلوکار و موسیقار علی ظفر نے پشتو دھن کے ایک گانے کا ری میکس محمد علی سدپارہ کے نام کیا ہے۔

علی ظفر نے کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے محمد علی سدپارہ کو اس انوکھے انداز سے یاد کیا اور دکھ بھری آواز میں واپسی کیلئے پکارا، تم چلے آو پہاڑو کی قسم۔

علی ظفر نے پشتو دھن کا معروف گانا تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم نئے انداز سے کمپوز کیا اور اسے اپنی آواز میں گا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس گانے کی ویڈیو میں علی ظفر نے پہاڑی مناظر دکھائے اور اسے منفرد انداز سے پیش کیا، گائیکی کسی کا پروفیشن ہو سکتاہے لیکن جب اسی گائیکی کو اپنوں کے نام کیا جائے تو اس میں اپنائیت کا رنگ بھی نمایاں ہوتاہے۔

یاد رہے کہ علی سدپارہ کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے کے بعد علی سدپارہ کی اس گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کے پہاڑوں سے عشق کو دکھایا گیا تھا۔

اس گانے میں وہ لمحات بھی شامل ہیں جب اسویڈیو میں علی سد پارہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ خیمے میں موجود تھے اور وہ یہ گانا خود گن گناتے ہوئے اس پر رقص کررہے تھے۔

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر نکلنے والی علی سدپارہ اور دو غیرملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے، اُن کی گمشدگی کو دس روز سے زائد دن گزر چکے ہیں۔

کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن بھی کیا گیا مگر اب تک کسی کا بھی سراغ نہ لگایا جاسکا ہے۔

Comments are closed.