Browsing Category
نیشنل
خوف کا بت انسان کو غلام بنادیتا ہے، غلام قوم کبھی بھی اوپرنہیں جاسکتی
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: چیئر مین عمران خان نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا ہے کہ سازش کرنے والو کان کھول کر سن لو کوئی ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان نے کہا جو بھی مجھے نا اہل کرنے کے لیے سازش کررہا ہے اسے کہتا ہوں سن لومیرا مقابلہ لندن میں…
رحیم یار خان، مسافر کوچ الٹنے سے 12 افراد جاں بحق
فائل: فوٹو
رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے فیروزہ شہر میں مسافر کوچ پر ٹرک الٹنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کے باعث پیش آیا اور سڑک پر پڑے گہرے گڑھے میں پھنسی کوچ پر چینی سے لوڈ ٹرک آن…
ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں فیصلے عوام کریں،اسد عمر
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں فیصلے عوام کریں، ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں ہے، عمران خان آج آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو…
یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوٴں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوٴں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاوٴں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15…
مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی ،گلی گلی جوش وجذبہ دیدنی،عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیاگیا
اسلام آباد: مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی کل چودہ اگست کو ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں تاکہ ایک آزاد ملک میں رہنے کے احساس سے لطف اٹھایا جا سکے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں…
پی ٹی آئی آج لاہور میں پنڈال سجائے گی ،تیاریاں مکمل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میدان لگا لیا۔
تحریک انصاف کے لاہور میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،پارٹی کارکنوں کی جانب سے جلسے کے انتظامات مکمل…
شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد: اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔
سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے…
نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا،شخ رشید
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کاکہناہے کہ وزیراعظم،وزیراعلی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں شیخ…
وزیراعظم شہباز نے 85 سمریز بھجوائیں، صرف 2 واپس کیں، صدر
لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں، میری کوشش ہو گی کہ دونوں میں نفرتیں کم کیا جاسکے۔
لاہور میں گورنر ہاوس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ کہ…
یورپی یونین سفیرکاپاکستان سے منفرد انداز میں والہانہ محبت کااظہار
اسلام آباد:یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشنِ آزادی کے موقع پرانوکھے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کر دیا۔
پاکستان میں یورپی یونین کی جانب سے تعینات کردہ سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشن آزادی کے موقع پر مناسبت سے پاکستان کے…
پاک برطانیہ تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،آرمی چیف
لندن :پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں ، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی بلندیوں کو چھوئیں گے
رائل ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ…
شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور
فائل :فوٹو
اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جسے 30 ہزار…
حمزہ شہبازنے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے خلاف درخواست دائرکردی
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز…
مجھ سے دوران تفتیش پوچھا جاتا ہے کہ جنرل فیض سے کتنی بار ملے،شہباز گل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مجھ سے دوران تفتیش پوچھا جاتا ہے کہ جنرل فیض سے کتنی بار ملے۔
پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے پیشی کے دوران عدالت کو بتایا کہ مجھ پر تشدد کیا جاتا رہا ہے، جس کے نشانات موجود ہیں۔ انہوں…
ملک بھر میں کورونا وائر س سے مزید 11مریض انتقال کرگئے
اسلام آباد:کورونا کی چھٹی لہر میں پھر شدت آگئی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 624 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.38 فیصد رہی ہے۔
این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے…
عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے،شیخ رشید
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں…
شہباز گل کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد، جیل بھیج دیاگیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کواداروں میں بغاوت پر اْکسانے کے الزام میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ…
اب پاکستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت ہی تسلیم کی جائےگی،فواد چوہدری
فوٹو: فائل
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سعودی عرب میں جن لوگوں کو سزا ہوئی ان میں 2 ن لیگ کے لوگ ہیں، دنیا میں جہاں کہیں یہ جاتے ہیں ان کے خلاف چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے…
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے کا سہراجی ایس پی پلس کے سر ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں جی ایس پی پلس سے تجارتی حجم بڑھے گا، امید ہے پاکستان اس معاہدے کا 2023 کے بعد بھی حصہ رہے گا۔
پاکستان میں یورپی یونین کی نئی تعینا ت ہونے والی سفیر ڈاکٹر رینا کونیکا نے وزیراعظم…
سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات, ہم افغان حکومت سے رابطے میں ہیں, خواجہ آصف
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات کو دیکھ رہے ہیں اور ہم افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
مقامی ہوٹل میں ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے زیر اہتمام 11ویں انٹرنیشنل…