Browsing Category
علاقائی
ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کی 5لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
کراچی : ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کی 5لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے نیوی کے غوطہ خوروں کے علاوہ امدادی ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف۔
بد قسمت خاندان کراچی سے حیدرآباد جاتے سیلابی ریلے کی زد میں آیا۔ کار ملیر ندی میں بہہ گئی تھی جس…
ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24…
بجلی بل700،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ساڑھے7ہزار، ایک بل پر11ٹیکسز
اسلام آباد: بجلی بل700،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ساڑھے7ہزار، ایک بل پر11ٹیکسز700،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ساڑھے7ہزار، ایک بل پر11ٹیکسز آنے پر سینیٹ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا احتجاج ، انھوں نے ایک خاتون کا بجلی بل ایوان کو دکھا دیا۔…
ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 مریض دم توڑ گئے
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 مریض انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ…
ٹانک ، پولیو ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل پیر رحمان اور نثار شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔…
ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہ مزید 8 افراد انتقال کر گئے
اسلام آباد:کورونا کی چھٹی لہر میں مزید شدت آگئی ۔۔مہلک وائر س سے متاثرہ مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
این…
اسلام آبادراولپنڈی وگردونواح میں ابرحمت برسنے سے موسم خوشگوار
اسلام آباد وراولپنڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں آج الصبح بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہے جبکہ چند مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی تو قع ہے ۔
محکمہ موسمیا ت کے…
پاک بحریہ نے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے عملے کے 9 افراد کو زندہ بچا لیا
کراچی: پاک بحریہ نے گوادر کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی جمنا ساگر کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عملے کے 9 افراد کو زندہ بچا لیا۔
بھارتی کشتی ” جمنا ساگر” 9 اگست کو عملے کے دس افراد کے ہمراہ بحیرہ عرب میں گوادر کے…
پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 16 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 حلقوں میں ضمنی…
پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
لاہور: پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔
تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس…
پاکستان بھر میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے
اسلام آباد/لاہور /کراچی : پاکستان بھر میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔…
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،25مئی تشدد کی تحقیقات اور گرفتاریاں کرنے کااعلان
لاہور: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،25مئی تشدد کی تحقیقات اور گرفتاریاں کرنے کااعلان،رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو بھی نوٹس جاری کئے جائیں گے، جو پیش نہ ہوا گرفتار کرلیا جائے گا۔
اس حوالے سے تحریک انصاف نے 25 مئی کو تشدد کی تحقیقات کے لئے…
تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی جلسہ 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات ہاکی…
مری میں داخلہ بکنگ سے مشروط کردیاگیا
راولپندی: راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ملکہ کوہسار مری میں داخلہ پہلے سے بکنگ سے مشروط کردیا۔
لانگ ویک اینڈ پرصرف مقامی افراد، پہلے سے بکنگ کرانے والے مری جاسکیں گے، دیگر سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی…
ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی، 673 نئے مریض رپورٹ
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہرمیں شدت آنے لگی ، مزید 673 نئے مریض رپورٹ جبکہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…
ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید میجر سعید کی تدفین کے رقت آمیز مناظر
پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر محمد سعید کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی اور ان کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شہید پائلٹ میجر سعید کی تدفین کے دوران…
راولپنڈی وومین چیمبر کے وفد کی بہاولپور وومین چیمبر کے ایورڈ شو میں شرکت
راولپنڈی: راولپنڈی وومین چیمبر کے وفد کی بہاولپور وومین چیمبر کے ایورڈ شو میں شرکت، بہاولپور میں میر ی کہانی ایورڈ شو انعقاد کیا گیا۔
بہاولپور وومین چیمبر آف کامرس کی جانب سے راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی صدر عظمی بٹ، سینئر نائب صدر…
انصاف، ترقی ، کامیابی عمرفاروق کے نظام سے ملے گی، قاضی ہارون الرشید
راولپنڈی:ناظم اعلیٰ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راولپنڈی قاضی ہارون الرشید نے کہاہے کہ عوام اور حکمران خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصاف اور کردار اپنائیں،انصاف، ترقی ، کامیابی عمرفاروق کے نظام سے ملے گی، قاضی ہارون الرشید…
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: بانی پاکستان کی ہمشیرہ و مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے…
حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی ،فواد چودہدری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودہدری نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومتی…