انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

فائل:فوٹو کراچی:امریکی ڈالر کے عروج کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے، آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے…

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب جمع

فائل:فوٹو راولپنڈی:چیئرمین تحریک انصاف کی فون پر بیٹوں سے بات نہ کروانے پر توہین عدالت کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع…

گلین میکس ویل کا ون مین شو،افغان ٹیم کو کچل کر فتح جبڑوں سے چھین لی

فوٹو: سوشل میڈیا ممبئی: گلین میکس ویل کا ون مین شو،افغان ٹیم کو کچل کر فتح جبڑوں سے چھین لی ،آسٹریلین جارح مزاج بیٹر نے ورلڈ کپ میں ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کرڈالی۔ آسٹریلیا کے 91 رنز پر 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے اس کے…

ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کاآئندہ الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان

فائل:فوٹو لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے آئندہ لیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کر دیا۔ن لیگ کے رہنماء خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ باقی سیاسی قوتوں سے بھی لارجر قومی مفاد میں اور مختلف امور پر بات چیت کے دروازے کھلے رکھے جائیں…

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

فائل:فوٹو اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے…

شعیب ملک،آصف علی،نسیم شاہ کے بعد میکس ویل نےافغانستان سے فتح چھین لی

فوٹو: اے ایف پی اسلام آباد: شعیب ملک،آصف علی،نسیم شاہ کے بعد میکس ویل نےافغانستان سے فتح چھین لی،ہر بار افغانستان فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار جاتا ہے یا ایک کھلاڑی فتح کی رکاوٹ بن جاتا ہے۔ ایشیا کپ کا ایک میچ 21 ستمبر 2021 کو ابوظہبی…

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام

فوٹو:سوشل میڈیا یروشلم: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی نظام نے جو ’ آئرن ڈوم‘ کے نام سے مشہور ہے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دیا۔ اسرائیلی دفاعی نظام حماس کے…

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی پر قبضے کا ناپاک منصوبہ ظاہر کردیا

فائل:فوٹو تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ ظاہر کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کیلئے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری…

فرانس کا غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ

فائل:فوٹو نیویارک: اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب دیروری نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیروری کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی رسائی بہت ضروری ہے جوکہ پائیدار امن…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

فائل:فوٹو کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ…

آشیانہ ریفرنس ،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی

فائل:فوٹو لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی۔ احتساب عدالت میں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے…

اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والا بم ناکام بنا دیاگیا

فوٹو:اسکرین گریب راولپنڈی: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔ ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنایا گیا۔ اڈیالہ جیل روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو پولیس اور بم ڈسپوزل…

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

فائل:فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل درازندہ میں دہشت گردوں نے آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا۔ شہید اہلکاروں میں رحمت الہیٰ اور محمد عارف شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے…

پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟

فوٹو: فائل اسلام آباد: بھارت میں آخری مراحل میں پہنچنے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کےلیےنیوزی، پاکستان اور افغانستان کے اب تک پوائنٹس برابر ہیں، افغانستان کو 2 میچز کھیلنے ہیں جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کاایک ایک میچ باقی ہے۔ سب…

تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،لیفٹینٹ کرنل سمیت 4جوان شہید

فوٹو: آئی ایس پی آر راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،لیفٹینٹ کرنل سمیت 4جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فورسز سے جھڑپ…

دنیائے کرکٹ کاانوکھا واقعہ ، اینجلو میتھیوز ’ٹائم آوٴٹ“ پر واپس پویلین لوٹ گئے

فائل:فوٹو دہلی: سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز ”ٹائم آوٴٹ“ پر وکٹ گنوانے والے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے۔ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران امپائر کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو ”ٹائم آوٴٹ“ پر واپس پویلین…

میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

فائل:فوٹو اسلام آباد:میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف ہواہے۔میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے۔ ذرائع کے مطابق میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی…

عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کاروائی یا گرفتاری روک دی،ڈی جی اینٹی کرپشن طلب

فائل:فوٹو راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کاروائی اور گرفتاری سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر پٹیشن پر عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کاروائی یا گرفتاری روک دی ہے جبکہ نوٹس جاری کرتے…

نو مئی واقعات ، شیخ رشید احمد کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

فائل:فوٹو راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی جانب سے 9 مئی واقعات کے مقدمہ میں ملزم نامزد کرنے کیخلاف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ استغاثہ کو آج ہی نوٹس دے کر شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کردی۔جبکہ پی ٹی آئی کے سابق…

تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے دہشت گردوں کو د ین اسلام سے خارج قرار دیاہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

فائل:فوٹو اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے متفقہ رائے دیتے ہوئے دہشت گردوں کو د ین اسلام سے خارج اور خودکش بمباری کو شریعت کی روشنی میں حرام قراردیاہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد،…