نوازشریف کو شکست تسلیم کر لینی چاہئے، جے یو آئی کے مفتی کفایت اللہ کا مشورہ
فوٹو: فائل
مانسہرہ: نوازشریف کو شکست تسلیم کر لینی چاہئے، جے یو آئی کے مفتی کفایت اللہ کا مشورہ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی کفایت اللہ نے کہاکہ میں بھی امیدوار تھا میں نے دیکھا ہے مانسہرہ میں الیکشن مشکوک نہیں تھا۔
مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 کا امیدوار تھا میں کنٹرول روم میں موجود تھا رزلٹ کو قریب سے دیکھا ہے اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشن پر ہمارے ایجنٹ موجود تھے۔
مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا ہمیں کسی قسم کی ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس سے الیکشن مشکوک ہوں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں زیادہ جوش نظر آرہا تھا، پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نکلا ہے اس وجہ سے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان نے کامیابی حاصل کی۔
انھوں نے کہا عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ، اگر عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو یہ ملک سالمیت پر بہت بڑا سوال ہو گا ۔
Unprecedented Jamiat Ulema Islam’s Fazlurehman’s candidate Mufti Kifayat says that there have been no mala fide practices on NA-15, people voted for PTI backed candidate Shahzada Gustashap. PMLN Chief Nawaz Sharif should also accept defeat, his case is very weak. I also accept… pic.twitter.com/5TRKdlM2vh
— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) February 10, 2024
کہا میری رائے تو یہی ہے کہ فارم 45 ، فارم 46 اور فارم 47 کو دیکھ لیا جائے تو شہزادہ محمد گستاسپ خان ونر ہیں اور یہ ان کا حق بھی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی کفایت کا کہنا تھا کہ این اے 15 پر کوئی بدنیتی نہیں ہوئی، عوام نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان کو ووٹ دیا۔
بہتر اور جمہوری طریقہ یہی ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو بھی شکست تسلیم کرنی چاہیے، ان کا کیس بہت کمزور ہے۔ میں اپنے ہار کے نتائج کو قبول کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 مانسہرہ میں آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان 105249 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے نواز شریف کو 80332 لے کر دوسرے اور جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ 29 ہزار 931 ووٹ لے کر ہار گئے۔
Comments are closed.