نومئی مقدمات ،شیخ رشید کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی:راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کے حوالے سے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ کر دیا گیا، وقفے کے بعد دوبارہ سابق وزیر داخلہ کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی۔

دوربارہ سماعت شروع ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور پولیس کو ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.