کس حلقے میں کونسی سیاسی شخصیت کس کے مدمقابل ہو گی
اسلام آباد(فہیم خان)
بڑے انتخابی معرکے کا بڑا دنگل،بڑے بڑے سیاسی برج میدان میں اترآئے۔ سابق صدور ، وزرائے اعظم ، گورنرز اور سیاسی قائدین جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار، میدان سج گیااور اب فیصلہ ہوگا۔
سیاسی جماعتوں کی بھرپور انتخابی مہم کے بعد الیکشن کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا۔ بڑے دنگل میں بڑے بڑے پہلوان اکھاڑے میں اتر آئے۔ انتخابی معرکے میں سیاسی پہلوانوں نے فتح کیلئے کمر کس لی۔ کس حلقے میں کونسی سیاسی شخصیت کس کی مدمقابل ہو گی۔
عام انتخابات میں انتخابی اکھاڑے کے نامور پہلوان مدمقابل آگئے۔مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف این اے130لاہور سے تحریک انصاف کی یاسمین راشد کے مد مقابل ہونگے۔۔ تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر خان اور جماعت اسلامی کے شیر اکبر خان میں این اے10بونیر میں جوڑ پڑے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری این اے207شہید بینظیر آباد سے پی ٹی آئی کے شیر محمد بلوچ سے پنجہ آزمائی کرینگے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان این اے 44ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سے ٹکرائیں گے۔ این اے 127لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ، مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ اور تحریک انصاف کے عباس کھوکھر میں برابر کا جوڑ پڑے گا۔
امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق این اے 6لوئر دیر کے انتخابی دنگل میں تحریک انصاف کے بشیر خان کے مدمقابل ہونگے جبکہ این اے 264 کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل ،پیپلزپارٹی کے میر جمال خان رئیسانی میں برابر کا جوڑ پڑے گا۔ ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی این اے 248سے پی ٹی آئی کے ارسلان خالد کیخلاف میدان میں اتریں گے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف این اے123 لاہور میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور تحریک انصاف کے افضال عظیم کے مدمقابل ہونگے۔ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 33نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے شاہ واحد علی شاہ اور آزاد امیدوار اختیار ولی خان کا سامنا کرینگے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی این اے 48ملتان میں مسلم لیگ ن کے احمد حسن ڈیہڑکے مد مقابل ہونگے۔ این اے 56راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید ، مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی ، این اے 119لاہور سے مریم نواز پی ٹی آئی کے شہزاد فاروق میں برابرکا جوڑ پڑے گا۔
این اے241کراچی ڈاکٹر فاروق ستار، پی ٹی آئی ک خرم شیر زمان ،این اے 149ملتان سے استحکام پارٹی کے بانی جہانگیر ترین تحریک انصاف کے عامر ڈوگر جبکہ این اے117 لاہور سے استحکام پارٹی کے عبدالعلیم خان تحریک انصاف کے علی اعجاز بٹر کے مدمقابل ہونگے۔ این اے 71سیالکوٹ میں خواجہ آصف اور تحریک انصاف کے ریحانہ ڈار میں برابر کا جوڑ پڑے گا۔ تو این اے24چارسدہ سے آفتاب خان شیر پاو ، تحریک انصاف کے انور تاج کا سامنا کرینگے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر این اے 19صوابی سے اے این پی کے خانزادہ شاہنواز سے ٹکرائیں گے ، این اے 54سے چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ استحکام پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوا ر غلام سرور خان سے ہوگا۔ این اے 122 لاہور خواہ سعد رفیق کا سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سردار لطیف کھوسہ میں مدمقابل ہونگے۔
این اے 246کراچی سے ایم کیو ایم کے سید امین الحق اورجماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان جبکہ این اے266میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین مدمقابل ہونگے۔ این اے 100فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور تحریک انصاف کی سمیرا نثار جٹ جبکہ سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز این اے118لاہور سے تحریک انصاف کی حالیہ حمزہ کیخلاف میدان میں اتریں گے۔۔
این اے 253سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراء شاہ زین بگٹی، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے نواب اکبر بگٹی کے نواسے میر دوستین خان ڈومکی کاسامنا کرینگے جبکہ این اے 11 سے انجینئر امیر مقام تحریک انصاف ک ڈاکٹر امجد جبکہ این اے 18ہری پور سے پی ٹی آئی کے عمر ایوب خان ، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان ک کیخلاف میدان میں اتریں گے۔
Comments are closed.