ہمیں کشمیر پر طویل المدتی پالیسی بنانا ہوگی،مشعال ملک
فائل:فوٹو
اسلام آباد: کشمیری رہنما اور نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک کاکہناہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاستی قیادت کو جیلوں میں بند کر دیا گیا، ہمیں کشمیر پر طویل المدتی پالیسی بنانا ہوگی۔ ستمبر کے الیکشن میں کشمیر میں ہندو اکثریت لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ سے زائد بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کئے گئے، بھارت میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر سے متعلق خصوصی کشمیر کمیٹی بنا دی گئی ہے اور اسٹریٹیجک پالیسی میں کشمیر سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاستی قیادت کو جیلوں میں بند کر دیا گیا، ہمیں کشمیر پر طویل المدتی پالیسی بنانا ہوگی۔
Comments are closed.