مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کاکیس، پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب
فائل:فوٹو
لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے فوری طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔جس کے بعد کیس میں ملزمان پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کوعدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے، پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، میں سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے کہا کہ تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر رکھی ہیں جبکہ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ 25 جنوری کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کیا تھا۔
Comments are closed.