خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی سکیورٹی کے لئے موبائل ایپ تیار

53 / 100

فائل:فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی سکیورٹی کے لئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق کاکہناہے کہ صوبے کے 137 ہاٹ اسپاٹس پر پولیس اہلکار باڈی کیم استعمال کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق نے کہا کہ ایپ کے ذریعے سی پی او، ڈی پی او اور آر پی او آفس میں مانیٹرنگ ہوگی، ایپ میں پورے صوبے کی میپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق نے بتایا کہ ایپ میں ایمرجنسی الرٹ اور صحت سہولتیں سمیت مختلف فیچرز شامل ہیں، ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 137 ہاٹ اسپاٹس پر پولیس اہلکار باڈی کیم استعمال کریں گے۔

Comments are closed.