آئندہ حکومت کےلئے ایک اورسہولت کاری،پٹرول مہنگا کردیا،سستا نئی حکومت کریگی

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: آئندہ حکومت کےلئے ایک اورسہولت کاری،پٹرول مہنگا کردیا،سستا نئی حکومت کریگی، پیٹرول کی قیمت  میں 13 روپے 55 پیسے بڑا اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے اور یہ اضافہ 15 دن کےلئے کیا گیا ہے 15 فروری کو ملک میں نئی حکومت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔،

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے اضافہ ہونا تھا لیکن آئندہ حکومت کو سہولت کےلئے بڑا اضافہ کیا گیا کہ تاکہ 15 فروری کو اقتدار میں آنے والی حکومت پٹرول سستا کرسکے ۔

Comments are closed.