توشہ خانہ میں سزا،بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا
فائل:فوٹو
راولپنڈی: توشہ خانہ میں سزا،بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا، بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا.
سینٹرل جیل کے سپرٹینڈنٹ کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے سی پی سی 1860 کی سیکشن 541 کے تحت بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دی.
اس کے ساتھ ہی جیل اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو بنی گالہ تعینات کیا گیا ہے، جیل عملہ گھر کے اندر اور اسلام آباد پولیس باہر تعینات ہو گی.
توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی۔
توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بشریٰ بی بی گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جہاں نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں موجود تھی جس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرک منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے گرفتاری کے حوالے سے کاغذی کارروائی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی ا?ئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.