حکومت کی بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے، تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔
حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا، کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے وصولی کی درخواست دی گئی ہے۔
نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نیپرا کی جانب سیدرخواست پر 14 فروری کو سماعت کی جائے گی۔
Comments are closed.