این اے 127لاہور،کارکنوں کی گر فتاری ، سینیٹر تاج حیدرکا چیف الیکشن کمشنر کو خط

46 / 100

فائل:فوٹو

پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدرنے این اے 127لاہور میں کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔این اے ایک سو ستائیس لاہور میں بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری پر ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تاج حیدر نے خط میں لکھا ہے کہ این اے 127 میں جہاں سے بلاول بھٹو الیکشن لڑ رہے ہیں۔دوسری جماعتوں سے پیپلزپارٹی کی مہم میں شامل ہونے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔پی پی پی کی حمایت کے خواہشمند افراد کو منحرف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے پی پی نے شمولیت کا اعلان کیا۔انہیں علاقہ پولیس نے پکڑ لیا۔

اسی طرح مسلم لیگ (ن) کی کونسلر محترمہ خالدہ پروین کو بھی گزشتہ روز ہماری پارٹی میں شامل ہونے پرلیاقت آباد تھانے میں رکھ گیا تھا۔ہمیں خدشہ ہے کہ اگر ان کو بروقت نہ روکا گیا تو اس طرح کے فاشسٹ ہتھکنڈوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

درخواست کرتے ہیں کہ مذکورہ افراد کی رہائی کا حکم دیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

Comments are closed.