مریم نواز کیلئے خطرے کی گھنٹی، صنم جاوید مقابلے میں آگئی، شوکت بسرا بھی کلیئر

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے شوکت بسرا اور صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

مریم نواز کیلئے خطرے کی گھنٹی، صنم جاوید مقابلے میں آگئی، شوکت بسرا بھی کلیئر ہو گئے، عدالت نے پرویز الہٰی کے بعد دیگر رہنماوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے. 

پاکستان تحریک انصاف کی نامزد امیدوار صنم جاوید کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی ۔جبکہ شوکت بسرا نے بھی اپیل دائر کررکھی تھی۔ اپیلوں میں درخواست گزاروں نے الیکشن ٹریبونلز کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

سپریم کورٹ نے آج دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا اور حکم دیا کہ بیلٹ پیپرز پر دونوں امیدواروں کے نام اور انتخابی نشان شامل کیے جائیں۔

یاد رہے کہ صنم جاوید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 سے شوکت بسرا نے بھی اپیل دائر کی تھی۔

Comments are closed.