پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقرر

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقررکردی گئیں،جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے صنم جاوید کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیا، صنم جاوید نے قومی اسمبلی کے دو صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات جمع کرائے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کیے تھے،ٹربیونل اور ہائی کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، صنم جاوید کے این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

ادھر این اے 163 سے شوکت بسرا اور پرویزالہیٰ کی درخواستیں بھی جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہیں ، اپیلوں میں ٹریبونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments are closed.