پی ٹی آئی رجسٹرڈ جماعت ہے،بیلٹ پیپرز پر پارٹی کا نام لکھا جائے، ہائیکورٹ میں سماعت
فائل:فوٹو
لاہور: پی ٹی آئی رجسٹرڈ جماعت ہے،بیلٹ پیپرز پر پارٹی کا نام لکھا جائے، ہائیکورٹ میں سماعت ، لاہور ہائی کورٹ آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر آج سماعت کررہی ہے۔
عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔
گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
ان کی وکیل سمیرا کھوسہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996ء سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔
انہوں نے درخواست میں نکتہ اٹھایا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے لیکن پارٹی تاحال موجود ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ جب ایک سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے تو اس کے امیدوار کو آزاد کیسے کہا جاسکتا ہے؟ انٹراپارٹی الیکشن پر نشان ختم ہوا پارٹی تو موجود ہے.
Comments are closed.