اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات پر تعلیمی اداروں کی بندش ، آئی جی اسلام آبا دکا اہم پیغام آگیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات پر تعلیمی اداروں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد کا ڈاکٹر اکبر ناصرکہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ایسے حالات نہیں کہ عوام اپنے سکول کالجز کے معمولات تبدیل کریں۔

انسپکٹرجنرل پولیس نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں، میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حالات قابو میں ہیں۔

ڈاکٹر اکبر ناصر کا مزید کہنا تھا اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے،اگر کوئی غیر قانونی اجتماعات کی کوشش کرتا ہے تواس کو ہم بتاتے ہیں کہ کسی پیشگی اطلاع یا امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعات نہیں کئے جاسکتے، اس کے باوجود ہم انہیں سیکورٹی فراہم کرتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس وقت حالات ایسے نہیں کہ آپ خوف کی وجہ سے اپنے تعلیمی اداروں اور معموملات زندگی میں کوئی تبدیلی لائیں،پولیس جانفشانی سے آپ کی خدمت کرتی رہے گی،ایک محفوظ ماحول فراہم کرینگے جس میں الیکشن کا پرامن انعقاد ممکن ہوگا۔

آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، غیر ضروری اقدامات نہ کریں جس سے سیکیورٹی کی صورتحال کا امکان ہو۔

Comments are closed.