بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں جمعہ کے روز نماز استسقا ادا کی جائے گی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں جمعہ کے روز نماز استسقا ادا کی جائے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ ملک میں خشک سالی کی و جہ سے بارش کی ضرورت ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر 26 جنوری جمعہ کے روز ملک بھر میں نماز استسقا کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے گا۔
نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں خشک سالی کی و جہ سے بارش کی ضرورت ہے۔
نگراں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے علما سے گزارش کی کہ وہ دعاوٴں میں اللہ سے بارانِ رحمت مانگیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پوری قوم سے استدعا کرتے ہیں کہ 26 جنوری کو نماز استسقا ادا کی جائے۔
Comments are closed.