مارکیٹ کی ترقی کیلئے پاکستان سٹاک ایکس چینج کے اقدامات نتیجہ خیز ہیں،شمشاد اختر
فائل:فوٹو
کراچی: نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کاکہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔چیلنجز کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے، مارکیٹ کی ترقی کیلئے پاکستان سٹاک ایکس چینج کے اقدامات نتیجہ خیز ہیں۔
کراچی میں آئی پی او سمٹ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ سمٹ کے شرکا نے ملک میں تجارت کے حوالے سے بہتر تجاویز دیں، آئی پی او سمٹ معاشی استحکام کیلئے بہتر راستے فراہم کرے گا۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عالمی سرمایہ کاری ضروری ہے، ملک کی معاشی بہتری اور استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ کیپیٹل مارکیٹ کاغیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردارہے، مقامی وسائل کو متحرک بنانے کیلئے مستحکم کیپیٹل مارکیٹ ضروری ہے، چیلنجز کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے، مارکیٹ کی ترقی کیلئے پاکستان سٹاک ایکس چینج کے اقدامات نتیجہ خیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے ایکسپورٹ میں اضافہ، انفراسٹرکچر کی بہتری ضروری ہے، ہمارے اوپر بھاری ذمہ داریاں ہیں، کیپیٹل مارکیٹ سخت شرح سود پر ترقی نہیں کر سکتی، آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال زرعی ترقی 5 فیصد سے زائد جبکہ صنعتی ترقی 2 فیصد سے زائد رہے گی، کیپیٹل مارکیٹ زیادہ شرح سود میں بہتر پرفارم نہیں کرسکتی۔
Comments are closed.