بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری،اضافہ گزشتہ سال دسمبر کا وصول ہوگا
فوٹو :فائل
اسلام آباد : بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری،اضافہ گزشتہ سال دسمبر کا وصول ہوگا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے تاہم دلچسپ مگر بری خبر یہ ہے کہ ہمیشہ کی طرح گزرے ہوئے وقت پر یہ بوجھ ڈالا جائے گا۔
نیپرا کی طرف سے کہا گیا ہے ہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے قیمت میں اضافہ کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہو گی۔
واضح رہے کہ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا
Comments are closed.