پی ڈی ایم حکومت کے 16ماہ تباہ کن دور کے ڈمیج کنٹرول کیلئے ن لیگ کااجلاس

51 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پی ڈی ایم حکومت کے 16ماہ تباہ کن دور کے ڈمیج کنٹرول کیلئے ن لیگ کااجلاس، نواز شریف نے پی ڈی ایم حکومت کی ریکارڈ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے معاشی ماہرین سے مشاورت کی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن میں جیت سے قبل ہی ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے منصبوں پر غور ہوا، جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شریک ہوئے جن کے دور اقتدار میں ملک میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور معاشی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بھی طے کیے گئے۔

زراعت، صنعت اور آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے پالیسی نکات بھی مرتب کرلیے گئے۔

اجلاس میں زراعی مقاصد کے لیے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔

اجلاس میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لیے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کی گئیں جبکہ قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا، شرح سود میں کمی، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لیے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کرلیے گئے.

Comments are closed.