جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک،تصاویر وائرل
فائل:فوٹو
لاہور: اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق گلوکار، مذہبی سکالر اور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے چند دلکش تصاویر جاری کیں جس میں انہیں لوگوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں مرحوم مذہبی سکالر جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ سفید لباس کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہاتھ میں ہاتھ پکڑے جھلک بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔
https://www.instagram.com/p/C1_uOKeIH6J/?utm_source=ig_embed&ig_rid=25153dae-4dc4-4ac6-a156-0d5f03ce9c57
جاری کردہ ان تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود تھے جو اپنے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص دن پر انکی خوشی میں شانہ بشانہ نظر آئے۔
پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت بھی توجہ کا مرکز بنی جس کا ترجمہ کچھ اسطرح ہے کہ "اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے”۔
Comments are closed.