کوہاٹ کے ٹول پلازہ اورچیک پوسٹ پر حملے، شہری سمیت 4 پولیس اہلکار شہید
فوٹو: اسکرین گریب
کوہاٹ: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے ٹول پلازہ اورچیک پوسٹ پر حملے، شہری سمیت 4 پولیس اہلکار شہید دہشتگردوں نے یکے بعد دیگرے حملے کئے دہشتگرد حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر 10 سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہو گیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ،رات گئے دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید
حملے میں ایک عام شہری بھی شہید ہوا۔شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار شامل ہیں pic.twitter.com/iD8T8ZHIGc— Anwar Anjum (@anwaranjum2) January 10, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق پولیو ٹیم میریان کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی تھی، ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے، ٹیم جیسے ہی ٹیری رام کے قریب پہنچی تو 2 دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی.
اسی طرح ضلع کرم، شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابات قریب آتے دہشتگردی کےواقعات میں اضافہ ہو گیا ہے.
Comments are closed.