غیر شرعی نکاح کیس، شہری خاورمانیکا، مفتی سعیدودیگر کے خلاف عدالت پہنچ گیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں شہری وسیم تھہیم نے خاورمانیکا، مفتی سعید، عون چودھری، محمد لطیف اور محمدحنیف کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کے مدعی،گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج عبدالغورکاکڑ کی عدالت میں دائر کر دی گئی۔

شہری وسیم تھہیم نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست خاورمانیکا، مفتی سعید، عون چودھری، محمد لطیف، محمدحنیف کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ مفتی سعید نے اپنے پڑھائے ہوئے نکاح کو غلط قرار دیا، مذاق اڑایامفتی سعید، اور محمدحنیف پیسوں کے عوض حرام کو حلال قرار دیتے ہیں،محمدحنیف رجسٹرڈ نکاح خواں بھی نہیں ہے،نابالغ لڑکیوں کے نکاح پڑھاتے ہیں، بھگانے کی ترغیب دیتے ہیں محمدحنیف نکاح رجسٹرار کے فرائض سر انجام دیتاہے جو عدالتوں کے زریعے نکاح کرنے والوں کو ہراساں کرتاہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ مفتی سعید محمد حنیف کا آلہ کار ہے، دونوں شریعت کو استعمال کرکے لوگوں پر تہمتیں لگاتے ہیں،طلاق یافتہ خاتون کا مفتی سعید نے نکاح پڑھایا اور پھر تہمتیں لگائیں۔

درخواست گزار کے مطابق اسلامک کونسل سے فتویٰ لینے کی بجائے جن کا نکاح پڑھایا ان کو معاشرے میں بدنام کررہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خاورمانیکا، مفتی سعید، عون چودھری، محمد لطیف، محمدحنیف کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم دیاجائے۔

Comments are closed.