عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد؟،پاکستان بھرمیں تجسس،فیصلہ محفوظ
فوٹو: فائل
راولپنڈی: قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد؟،پاکستان بھرمیں تجسس،فیصلہ محفوظ،الیکشن ٹربیونل کے میانوالی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فیصلہ محفوظ کیاہے جو کہ 10 جنوری کو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔
الیکشن ٹربیونل کی یہ واحد الیکشن اپیل ہے جس کی 3 گھنٹے 40 منٹ سماعت ہوئی اور 2 مرتبہ مختصر وقفہ بھی کیا گیا. بیرسٹر علی ظفر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،وکیل عمران خان نے کہا کہ آر او یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کے معاملہ مورل ٹرپیٹیوٹ کا ہے یا نہیں۔
انھوں نے کہا کوئی شخص اہل ہے یا نہ اہل اس کے لیے شواہد چاہیے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے معاملے میں آر او کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں تھا، 2018 میں خواجہ محمد آصف کیس کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔
ٹریبونل نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کیس میں تنخواہ کا ذکر تھا، توشہ خانہ سے جو چیزیں لی گئیں، کیا ان کی تفصیلات دی گئی؟ ہم یہاں پر توشہ خانہ کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے ہیں، جو پیسہ توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر حاصل کیا گیا وہ بتایا گیا تھا؟
اس موقع پرڈی جی لا نے دلائل میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے سرسری سماعت کرنا ہوتی ہے، ملزم سزا یافتہ ہو تو الیکشن نہیں لڑ سکتا چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں کی بلکہ وہ برقرار ہے۔
ڈی جی لا نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے قانون کے مطابق کاغذات مسترد کیے اس لیے استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی جائے،فریقین کے دلائل سننے کے بعد بعد فیصلہ10 جنوری تک محفوظ کیا گیا۔
Comments are closed.