طیبہ گل سے نیب افسروں کی اجتماعی زیادتی، سابق چیئرمین جاوید اقبال کی طلبی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: طیبہ گل سے نیب افسروں کی اجتماعی زیادتی، سابق چیئرمین جاوید اقبال کی طلبی، چیئر پرسن ادارہ محتسب برائے تحفظ خواتین فوزیہ وقار نےملزمان کو طلب کیا ہے۔
ادارہ محتسب برائے تحفظ خواتین کی چیئر پرسن فوزیہ وقار نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت 12 افراد کو 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
سابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل کا کہنا ہے کہ نیب تفتیشی افسر نے دیگر افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔
طیبہ گل نے ہراسانی اور زیادتی کیس میں ادارہ محتسب اسلام آباد برائے خواتین میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں اجتماعلی زیادتی کااعتراف کیا ہے۔
اس حوالے سے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق طیبہ گل نے نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت دیگر نیب افسران پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی نیب لاہور نے جاوید اقبال کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ بنا کر گرفتار کیا، لاہور لے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے دیگر نیب افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی، ویڈیو بنائی، شوہر کو خاموش رہنے کا کہا اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے درخواست سننے کیلئے غیر اخلاقی حرکات کا کہا، ایسا نہ کرنے پر کیس نہ سننے کی دھمکی دی۔
Comments are closed.