فیض آباد دھرنا کمیشن ، فیض حمید نے بیان ریکارڈ کرا دیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:فیض آباد دھرنا کمیشن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کمیشن کے سوالنامے کے جوابات جمع کرا دیے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیض حمید نے کہا کہ 2017ء میں ہونے والے دھرنے میں اس وقت کی حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔جنرل (ر) فیض حمید نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔
یاد رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں کام کر رہا ہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی موجود ہیں۔
Comments are closed.