ایرانی جنرل قاسم سلمانی کی برسی تقریب میں 2دھماکے،103 افراد جاں بحق

51 / 100

فوٹو: ارنا

کرمان: ایرانی جنرل قاسم سلمانی کی برسی تقریب میں 2دھماکے،103 افراد جاں بحق 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل قاسم سلیمان کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہےاس دوران کرمان شہر میں تقریب میں 2 دھماکوں میں ہوئے جس میں آخری اطلاعات تک 103 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکا گیس سلینڈر کا تھا تاہم دوسرے دھماکے کا تعین کیا جارہا ہے،دھماکے جنرل قاسم سیلمانی کے مزار کے قریب ہوئے۔

بتایا جاتاہے دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی،ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی شہر کرمان میں ایک تقریب کے دوران دو دھماکے ہوئے ہیں۔

سابق ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی جو 2020 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے ان کی یاد میں کرمان شہر میں بدھ کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق پہلا دھماکہ شہید جنرل سلیمانی کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر اور دوسرا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔
یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے بڑی تعداد میں لوگ گلزار شہدا میں موجود تھے۔

ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

ایران حکومت نے دہشتگرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے ملک بھر میں 4 جنوری کو سوگ منانے کا اعلان کیا ہے.

Comments are closed.