جسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز نوٹس پر اپنا جواب جمع کرادیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس پر اپنا جواب جمع کرادیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔
جسٹس مظاہر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔
یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا جب کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس سے متعلق جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔
Comments are closed.