نوازشریف کا اقامہ اور سزا بھی جائزاور میرا اقامہ ناجائز قرار پایا،اختر مینگل
فوٹو: فائل
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا اقامہ اور سزا بھی جائزاور میرا اقامہ ناجائز قرار پایا،اختر مینگل کےکاغذات نامزدگی یواےای میں اقامہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کئے گئے۔
اختر مینگل کی طرف سےقومی اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر یہ بیان دیا گیاہے۔
بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر سزا ہوئی اور انہیں نااہل بھی قرار دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزا کے باوجود نواز شریف کے الیکشن 2024ء کےلیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں اور میرے اسی بنیاد پرمسترد ہو گئے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے لگتا ہے کہ ہماری باتیں اور پارٹی کا مؤقف حاکموں کو پسند نہیں آیا۔
سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر (آر او) نے فیصلے میں لکھا کہ اختر مینگل کے پاس ’یو اے ای‘ کا اقاما ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.