اسلام آبادکے3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظوراورمسترد ہونے والوں کے نام
فوٹو: فائل
اسلام آباد:اسلام آبادکے3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظوراورمسترد ہونے والوں کے نام سامنے آگئے، جانچ پڑتال مکمل ہوگئی،پی ٹی آئی کےبابراعوان کے کاغذات نامزدگی منظور،شعیب شاہین کے مسترد کردیئے گئے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے3 حلقوں کے لیے مجموعی طور پر209 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے،این اے48سے 61 میں سے 39 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 22 مسترد کر دئیے گئے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، مصطفیٰ نواز کھوکھر، خرم نواز، ذیشان نقوی، بابراعوان کے بیٹے ،عقیل انجم اور عمران اشرف کے کاغذات نامزدگی منظور
این اے 48 سے سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت،راجہ خرم نواز،شیخ انصر عزیز،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مصطفی نواز کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔
این اے 47 میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 36 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 39 امیدوران کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔
این اے 47 سے چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،ن لیگ کے زیشان نقوی،آزاد امیدوار راجہ خرم نواز، پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان اور استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
این اے47 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں، اسی حلقے سے خواجہ سرا امیدوار نایاب علی بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں گی۔
شعیب شاہین کے این اے47سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔۔این اے 46 میں مجموعی طور پر 73 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 41 کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
این اے 46 سے 32 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ پیپلزپارٹی رہنما راجہ عمران اشرف ، مسلم لیگ ن کےرہنما زیشان نقوی اور انجم عقیل خان کے بھی کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے۔
خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے، ڈاکٹر بابر اعوان اور انکے بیٹے عبداللہ بابراعوان کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
Comments are closed.