شیخ رشید کے پنڈی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے

53 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے پنڈی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں جس پر سابق وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ جانے کااعلان کردیا ہے

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے این اے 56/57 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں،شیخ رشید نے ردعمل میں ویڈیو بیان جاری کیا جس میں کہا کہ آر او نے آدھے گھنٹے کے نوٹس پر بلایا۔

انھوں نے کہا کہ الزام لگا کہ مری ریسٹ ہاؤس ٹھہرا اور پیسے ادا نہیں کیئے حالانکہ میں اج تک مری کے ریسٹ ہاوس میں ٹھہرا ہی نہیں ہوں، اپیل کروں گا اور سپریم کورٹ تک جاؤں گا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فوری بعد شیخ رشید نے کہا کہ آدھے گھنٹے کے ہنگامی نوٹس پر قابل احترام آر او نے مجھے آج کمشنر آفس طلب کیا۔

مری ریسٹ ہاوس کے حوالے سے جو الزام لگا اس کے پیسے دینے کے لیئے تیار ہوں، ایک زمین کے مچلکے ڈکلیئر نہ ہونے کا الزام بھی لگایا گیا میری اپنی جو بھی زمین ہے میرے نام پر ہے۔

ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے زمین کے کاغذات کے معاملے میں میرے حق میں فیصلہ دیا، میرے اوپر ٹیکس چھپانے کا بھی الزام لگایا ، آج تک ٹیکس نہیں چھپایا ہے۔ مجھے نااہل کیا گیا مجھے نا اہلی قبول ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا میں کئی مرتبہ وزیر رہا 94 ہزار کی کرپشن کیوں کروں گا، کل اپیل کروں گا غیر ذمہ درانہ الزام واپس لیں، میں عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا انشاءاللہ این اے 56 اور 57 سے قلم دوات ہی جیتے گی۔

Comments are closed.