تحریک انصاف کاانتخابات سے پہلے ہی ریٹرننگ آفیسرز نے صفایا کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کاانتخابات سے پہلے ہی ریٹرننگ آفیسرز نے صفایا کردیا،تحریک انصاف کے قائد عمران خان سمیت تمام اہم رہنماوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔
عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور آخری روز پاکستان تحریک انصاف کے متعدد امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے باہرکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی حتمی لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں جن کے مطابق علی محمد خان، مراد سعید، اعظم خان ، علی امین گنڈا پور سمیت سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کے کاغذات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
قائد پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے جبکہ اعظم خان سواتی کے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ، اٹک کے این اے 50 سے زلفی بخاری کے کاغذات بھی مسترد۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈا پور کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردئیے گئے ہیں جبکہ مردان سے علی محمد خان کے کاغذات بھی مسترد ہوگئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات جمع کرائے تھے جو مسترد کئے گئے،کوئٹہ کے حلقہ این اے 263 سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔
سابق وزیر زرتاج گل اور وہاڑی سے پی ٹی آئی امیدوار طاہر اقبال چوہدری کے کاغذات کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے،لیہ کے حلقہ این اے 181 سے عبد المجید خان نیازی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔
عبدالمجید خان نیازی 2018 میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے تاہم، ان پر اعتراض ہے کہ وہ 9 مئی اور 2 کروڑ سے زائد ٹیکس نا دہندہ کیسز میں مطلوب ہیں اور ان کے تائید کنندہ اور تجویز گنندہ بھی ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔
این اے 87 سے ملک عمر اسلم اعوان اور ملک حسن اسلم اعوان کے کاغذات بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں،تحریک انصاف کے امیدوار خرم لطیف کھوسہ کے کاغدات بھی مسترد ہوگئے ، انہوں نے این اے 122 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔
ادھر سندھ میں حلیم عادل شیخ، ملتان میں شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تقریباٰ تمام مین سٹریم لائن خاص کرجن جن کی جیتنے کی امید ہے ان کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.