شاہ محمود قریشی کے پی پی 218 ملتان سے کاغذات نامزدگی پر بڑے اعتراضات سامنے آگئے

55 / 100

فائل:فوٹو
ملتان : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے پی پی 218 ملتان سے کاغذات نامزدگی پر بڑے اعتراضات سامنے آگئے ، سلمان نعیم نے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دے دی۔

سلمان نعیم نے شاہ محمد قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف مختلف اعتراضات پیش کیے۔

اعتراض میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی اور زین قریشی نے کاغذات نامزدگی میں سٹیمپ پیپر درست جمع نہیں کروائے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی آرٹیکل 62 ، 63 کے تحت الیکشن نہیں لڑ سکتے ، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

ادھر پی پی 150 سے تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پربھی اعتراض دائر کردیا گیا ، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اصل نہیں ، صنم جاوید پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

صنم جاوید کے والد نے اعتراض پر تحریری جواب جمع کرا دیا ، جواب میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی ڈی سی سے اجازت لیکر دائر کیے ، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق ہیں آر او اعتراض مسترد کرے۔

Comments are closed.