نواز شریف،مریم نواز اوربلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہو گی

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، جنرل نشستوں پر عام انتخابات کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اوربلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہو گی۔

بلاول بھٹو کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر درخواست کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے، تبدیلی پشاور ہائی کورٹ کے تحریک انصاف کے نشان کی واپسی کے فیصلے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نششتوں پر جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔

اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

Comments are closed.