بلوچستان یکجہتی مارچ مظاہرین کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 7 دن کا الٹی میٹم
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بلوچستان یکجہتی مارچ مظاہرین کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 7 دن کا الٹی میٹم، مطالبات پورے نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
یکجہتی مارچ کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ لاپتہ افراد کو 7 روز میں رہا کیا جائے یا قانون کے مطابق مقدمات چلائےجائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سی ٹی ڈی کو نوجوانوں کے اغوا سے باز رہنے کی ہدایت کرے، بلوچوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کی سرپرستی میں کمیشن قائم کیا جائے۔
ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ تین روز کا وقت دیا گیا تھا مگر وفاق نے وفا نہیں کی، دعوے کیے گئے اور ہمیں بہلانے پھسلانے کے مقاصد کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔
انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے شہریوں کو ان کے وسائل تک رسائی کی اجازت دی جائے.
Comments are closed.